مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بجلی کی ناروا لو ڈ شیڈنگ کیخلاف، ملوک آباد ،گنبد میرہ اور رنگ محلہ کی مکینوں کا نشاط چوک میں لو ڈ شیڈنگ کے ناروا سلسلے کیخلاف سخت احتجاجی مظاہرہ ،18سے 20گھنٹے کے لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سحر اور افطار کی وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے ، وسطی شہر سمیت بعض علاقوں کی بجلی صبح سے بند کردی جاتی ہے جس کا سلسلہ رات گئی تک جاری رہتا ہے مکینوں نے مزید بتا یا کہ مساجد میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عبادات میں بھی خلل پڑ رہا ہے ، مرکزی حکومت سوات میں ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف فوری نوٹس لے کر علاقے کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کریں ۔
Discussion about this post