نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر سمیت سوات میں عید کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان کا اعلان ،تما م اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،اہم شاہراہوں اور خارجی و داخلی راستوں پر بھاری نفری تعینات اور کھڑی نگرانی ،پولیس زرائع کے مطابق ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی حبیب اللہ خان نے مینگورہ شہر میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی پلان کا اعلان کردیا اس سلسلے میں مینگورہ ،رحیم آباد ،بنڑ کے پولیس سٹیشنوں کے ایس ایچ اوز اختر ایوب ،عالمزیب خان ،مجید خان سمیت پولیس افسران کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر مقامی لوگوں سمیت انے والے سیاحوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور ڈیوٹی بھی سخت کردی گئی جس میں چوبیس گھنٹے پولیس اہلکار ان کال ہونگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت موجود ہونگے ،جبکہ رات کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ،جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ خواتین کیلئے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئے گئے ہیں ،اور پولیس کے ساتھ ساتھ سپیشل پولیس فورس ،ایلیٹ فور س ۔کمانڈوز سمیت لیویز اور ایف سی کے اہلکار بھی خصوصی ڈیوٹی سرانجام دینگے ،اس موقع پر ایس ڈی پی او مینگورہ شہر حبیب اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ پورے سوات کا بوجھ مینگورہ شہر پر ہیں اور سوات انے والے سیاح سب سے پہلے مینگورہ شہر میں داخل ہوتے ہیں اس وجہ سے سب سے پہلے شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی پلان کا اعلان کیا ہے اسکے ساتھ ساتھ عید بھی نزدیک آرہی ہے اور عوام زیادہ تر شاپنگ رات کو کرتے ہیں اس وجہ سے جو مارکیٹ ہے یا خصوصا خواتین شاپنگ مارکیٹ ہے اس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جوکہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ اسکیں ،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کریں اور جرائم پیشہ افراد سے کوئی نرمی نہ برتیں ،انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post