سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )رنگ محلہ کے عوام نے واپڈا اہلکاروں کوچوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ،غریب عوام سے بجلی بند کرکے فیکٹریوں اور من پسند لوگوں کو دی جارہی تھی ،عوام کا شدید احتجاج ،گذشتہ روز اہلیان رنگ محلہ و ملوک آباد نے حاجی بابا سکول کے ساتھ واپڈا کے اڈے سے عوام کو بجلی بند کرنے اور فیکٹریوں اور من پسند افراد کو دینے پر واپڈا کے مقامی لائن مین نظیر سمیت تین اہلکاروں کو پکڑ لیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا اس موقع پر انہون نے غیر اعلانیہ اور من پسند افراد کو بجلی کی فراہمی پر محکمہ واپڈا کے خلاف شدید مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی جس پر واپڈا سپرٹنڈنٹ اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے عوام سے مزاکرات کئے جس پرانہوں نے وہ اڈہ ختم کرکے واپڈا اہلکاروں کی جان چڑائی ،اس موقع پر لائن مینوں کا کہنا تھا کہ افسران کے کہنے پر عوام سے بجلی بند کرکے فیکٹروں اور من پسند افراد کو دی جارہی ہے ۔
Discussion about this post