سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر شہزاد عالم ہوا جس میں گذشتہ رات اے ڈی سی کی جانب سے بجلی کے مارے عوام کے ساتھ ظلم اور پولیس کی جانب سے ظالمانہ لاٹھی چار ج اور سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق اور ناظمین ،کونسلران اور مقام لوگوں سمیت مقدمات کے انداراج پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزاد عالم،شیرین زادہ ،حضرت بلال ،رشید اقبال ،فضل رحیم خان اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ رات انتظامیہ نے بربریت کی انتہاء کردی ہے ،انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مقدمات درج کرکے ان کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ، اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق کے خلاف لوڈشیڈنگ کی رپورٹنگ پر مقدمہ درج کرنا ظلم اور ناانصافی ہے اس سے پہلے بھی صحافیوں کو ہراسان کیا گیا لیکن نہ صحافی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرے ہیں اور نہ آئندہ ڈریں گے بلکہ قلم کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ غلام فاروق سمیت تمام افراد کے خلاف قائم کردہ مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگراحتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔
Discussion about this post