مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقوں ملوک آباد وار رنگ محلہ کے مکینوں کا بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر ویلج ناظم حاجی سعداللہ خان اور علماء کرام کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی ، تمام گرفتار قائدین کو فوری رہا کرنے ا ور تمام مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گرشتہ شب بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا دینے پر 17 عمائدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ویلج ناظم سعداللہ خان ،علماء کرام اور دیگر عمائدین کی گرفتاری پر علاقے کے مکینوں نے گرمی اور روزہ کے باجود سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قیصر شاہ ، حاجی رحمت علی ، نور خان ، جہانزیب اور گل رحیم نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے ملوک آباد اور رنگ محلہ میں بجلی کی بندش اور پانی کی شدید قلت کے خلاف عوام عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں ، احتجاج عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن اے ڈی سی اور انتظامیہ کے دیگر حکام کے حکم پر مظاہرہ کرنے والے میں سینئر صحافی غلام فاروق سمیت ناظمین اور کونسلروں کے خلاف تھانہ مینگورہ میں بمورخہ 25-06-016 علت نمبر 614 میں 353-186-189-147-149-506-341-500-427-342 دفعات پر مشتمل مقدمات درج کرلئے ، جس میں حاجی سعداللہ خان ، علماء کرام اور دیگر عمائدین کو گرفتارکرلیا گیا جو سراسر ظلم و ذیادتی ہے انہوں نے پاک فوج اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرفتار افراد کو رہا کریں اور 17عمائدین کے خلاف مقدمات ختم کرکے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کریں ونہ عوام احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
Discussion about this post