سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مخالفین جوبھی کہے ماضی میں بھی جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کی فلاح وبہوداورعلاقے کی ترقی اپنانصب العین اورزندگی کامشن سمجھاہے جومستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری وساری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ اورسوات کوخان خوڑ،بشام اوردرال خوڑبحرین کی بجلی گھروں جلدازجلدمنسلک کردیاجائیگاجس سے مستقبل میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ مسئلہ یقینی طورپرحل ہوجائیگا،لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات کامکمل ادراک ہے اوراسکی مستقل خاتمے کیلئے وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پورن ہاؤس سنگوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران مینگورہ سمیت مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پرپیسکوحکام کوہدایت دی کہ گل کدہ جامبل فیڈردن رات ایک کرکے عیدتک مکمل کردیاجائے اورلوڈشیڈنگ کوکم ازکم کرنے اورسسٹم کواحسن طریقے سے چلانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ دھرنے کی روش اورتربیت کانتیجہ صوبائی حکومت میں ایک بارپھرسامنے آگیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جس سیاست کوملک میں پروان چڑھارہے ہیں اس سے مہذہب رویے توقع کبھی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران نے صوبائی اسمبلی کواوکاڑہ بنادیاہے جوانکی نااہلی کاواضح ثبوت ہے۔
Discussion about this post