سوات (زمونگ سوات ڈاٹکام ) منگلور کے علاقہ خوڑ پٹے تلیگرام کے پہاڑی علاقہ میںسکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا ، ذرائع کے مطابق تھانہ ملم جبہ کی حدود میں واقع پہاڑی علاقہ ڈوغلگے ، سر پٹے تلیگرام میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکارشدت پسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کررہے تھے کہ اس دوران شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے مبینہ طور پر ایک اہلکار شہید ہوگیا،فورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ، واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میںلیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، مقامی افراد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں سکیورٹی فورسز اپنے ساتھہ لے گئے ، اس سلسلے میںسکیورٹی ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے کچھ بتانے سے انکار کردیا ، تاہم سول انتظامیہ نے فائرنگ اور سرچ اآپریشن کی تصدیق کی ہے، آخری اطلاعات تک علاقہ میں سرچ آپریشن جاری تھا .
Discussion about this post