مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)اس ملک میں کرپشن کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سیر اج الحق نے جو مہم شروع کر رکھی ہے ہم اسے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، اس ملک میں کرپشن کا خاتمہ اس ملک کے تقدیر کو بدلنا ہے ، سوات پریس کلب گرینڈ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبا ئی اسمبلی و سابق امیر ضلع محمد امین نے کہاکہ اس ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے اور ملک کے 90فیصد عوام کو یر غمال بنالیا ہے،نوجوان اٹھ کھڑے ہو جائیں اس ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے سیراج الحق کا ساتھ دے ، ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم چند ممبران آئے تھے لیکن کسی پر بھی کرپشن کا داغ نہیں اب بھی اس ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے صرف لیڈر شپ کی کمی ہے اس لئے مخلص قیادت ہی اس ملک کو بحر ان سے نکال سکتا ہے اور یہ کام صرف جماعت اسلامی ہی کر سکتا ہے ہم نے اس ملک کے عوام کی چورولٹیروں سے آزاد کرا نا ہے ملک میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بیڑا غرق کردیا ہے ہم س ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ، افطارپارٹی میں مفتی ملانا شبیر محمد نے درس قرآن دیا ۔
پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے،...
Read more
Discussion about this post