سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) جرگہ اور سوات انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیخلا فدرج مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں گزشتہ روز بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر سینئر صحافی غلام فاروق ، ناظمین اور کونسلروں پر مشتمل 17 افراد کے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے حوالے ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن کی رہائش گاہ پر ایک جرگہ منعقدہ ہوا جس میں ایم پی اے عزیز اللہ عرف گران ، تحصیل کونسلر زاہد خان ، ضلع کونسلر جانان، سینئر صحافی رشید اقبال جبکہ ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم کی نمائندہ تحصیل کونسلر عدنان خان نے کی جبکہ ڈی سی عاطف رحمن ، اے ڈی سی غلام سعید اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے ، جرگہ میں مذاکرات کامیاب ہونے پر ڈپتی کمشنر عاطف رحمن اور اے ڈی سی غلام سعید نے سینئر صحافی غلام فاروق سمیت ناظمین اور کونسلروں پر مشتمل 17 افراد کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post