لاہور (زمونگ سوات آن لائن نیوز)مفتیان کرام کی جانب سے جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں سے نکاح شرعی طور پر جائز ہے۔ واضح علامات والے خواجہ سراؤں سے عام مرد اور خواتین بھی نکاح کر سکتی ہیں۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پچاس سے زائد مفتیان کرام کے مشترکہ شرعی فتوے میں کہا گیا ہے کہ مرد اور عورتیں ایسے خواجہ سراؤں سے نکاح کر سکتے ہیں جن میں مرد یا عورت کی واضح علامات پائی جاتی ہو۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ایسا خواجہ سرا جس میں جسمانی طور پر مردانہ صفات پائی جائیں، وہ ایسے خواجہ سرا سے شادی کر سکتا ہے جس میں جسمانی طور پر زنانہ علامات پائی جاتی ہوں۔ تاہم ایسے خواجہ سرا جن میں زنانہ اور مردانہ دونوں صفات پائی جائیں، انہیں شریعت نے خنثیٰ مشکل کہا ہے، اس سے کسی مرد اور عورت کا نکاح ہرگز جائز نہیں ہے۔
Discussion about this post