ADVERTISEMENT
اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عید الفطر کیلئے چار چھٹیوں کی منظوری دیدی ۔ذرائع کے مطابق پانچ جولائی سے آٹھ جولائی تک (منگل، بدھ ، جمعرات اور جمعہ )عید تعطیلات ہونگی ۔یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ملازمین نے چار جولائی کی چھٹی کیلئے درخواستیں دیدی ہیں چار جولائی کی چھٹی کی منظوری ہونے کی صورت میں ملازمین یکم جولائی کی شام سے ہی اپنے علاقوں کو روانہ ہو جائینگے اور واپسی گیارہ جولائی کو ہوگی ۔
Discussion about this post