ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گزشتہ پیر کے رات مٹہ سوات کے علاقہ کوزہ باماخیلہ میں افطاری کے بعد کالعدم تنظیمTNSMکے سابق ترجمان (مرحوم ) امیر عزت کا بیٹاحمید خان اپنے ساتھیوں شاہ ولی خان ولد امیرزادہ اور گلبازکے ہمراہ اپنے گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں حمید خان ولد امیر عزت موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ساتھی شاہ ولی ولدامیرزادہ سکنہ کوزہ باماخیلہ زخمی ہوکر مٹہ ہسپتال پہنچائے گئے۔مٹہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی درج کرکے واقعے کا تفتیش شروع کردی۔فائرنگ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ اپریشن بھی شروع کردی ہے۔
Discussion about this post