سوات:(زمونگ سوات ڈاٹ کام) برہ بانڈی میں پولیس کانسٹیبل کا نوسالہ بچی پر تشدد ،پولیس کورپورٹ کرنے پرلاپتہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ،متاثرہ بچیوں کے والد کامیڈیا سے گفتگو،ڈی پی او سوات نے کانجو پولیس کو مذکورہ پولیس کے خلاف انکوائری اورمقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کردی ،تفصیلات کے مطابق برہ بانڈی کے رہائشی فضل رحمان کا نے مینگورہ میں میڈیا کوبتایا کہ ان کی نو سالہ بیٹی کا ئنات پڑوس کے رہائشی پولیس کانسٹیبل رحمت کے بیٹی کے ساتھ برہ بانڈی توحید اباد مدرسی میں پڑھتی ہے ،مدرسے میں دونو ں بچیوں کے درمیان کچھ بات پر ناراضگی ائی اور ان کے بیٹی نے میرے بیٹی کومارا پیٹا جب بچی کائنات رحمت علی کے گھر شکوہ کرنے کے لیے پہنچی تو اس اثنا میں پولیس کانسٹیبل کی بیوی نے میرے بچی کو مارنہ شروع کیا ۔گھر میں میرے بڑی بیٹی نے جب چیخوں کی اواز سنی تو ان کے گھر بہن کو بچانے کے لیے پہنچ گئی مگر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ رحمت پولیس کانسٹیبل نے میری بیٹی پر بھی تشدد کیا اور ہمیں دھمکیاں دی گئی کہ اگر آپ نے پولیس میں رپورٹ درج کرنے کی کوشیش کی تو میرا تعلق انٹیلی جنس ایجنسی ائی ایس ائی سے ہے اپکا پتہ بھی نہیں چلے گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کانجو تھانہ میں رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تو مجبورا ڈی پی او سوات سلیم مروت کو پولیس کانسٹیبل کے خلاف انصاف کے لیے درخواست جمع کرائی ہے .
دوسرے جانب کانجو تھانہ کے محرر کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سوات نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ افراد سے بیان لیں اور ان کے میڈیکل کرکے کانسٹیبل کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کریں ۔
بشکریہ سے رائٹرز
Discussion about this post