سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات اوشو مٹلتان کی سیاحتی مقام مہوڈنڈ ویلی روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال نہ کیا جاسکا، تین مقامات پر گلیشئر کی وجہ سے روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے قابل استعمال نہیں ہے، عید کی چھٹیوں میں ہزاروں کی تعدادمیں آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامناہوگا ، اعلیٰ حکام سے فوری طور پر مہوڈنڈ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بحال کرنے کا مطالبہ، موسم سرما میں برفباری اور گلیشئر آنے کی وجہ سے مہوڈنڈ جھیل روڈ بند رہتا ہے ہر سال مئی، جون کی مہینوں میں سیاحوں کی آمد کی پیش نظر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بحال کیاجاتاہے لیکن امسال تاحال ابشار سے اوپر روڈکو بحال نہیں کیا گیا ہے ، مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت تین مقامات پر گلیشئرز کاٹ کر فور بائی فور گاڑیوں کے لئے بحال کیا ہے لیکن چھوٹی گاڑیوں کے لئے روڈ پر سفر کرنا ممکن نہیں، عید کی چھٹیوں میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح اپنی گاڑیوں میں مہوڈنڈجھیل کی سیرکرنے کے لئے آئیں گے روڈ پر گلیشئر ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا، سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر مہوڈنڈ روڈ کو عید سے پہلے پہلے ہر قسم ٹریفک کے لئے بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ،اس سلسلے میں اے سی بحرین کامران خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے پہلے گلیشئر ہٹاکر مہوڈنڈ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لئے کوشش کرینگے ، ادھر علاقہ مشران نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر ذمہ دار حکام سے فوری طور پرروڈ کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Discussion about this post