سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دھرناسیاست وتربیت کے صوبائی اسمبلی میں نتائج سامنے آنے لگے ہیں،عمران خان سڑکوں پرنکلنے سے پہلے خیبرلیکس ،پیڈولیکس اورسونامی لیکس کاخیبرپختونخواکے عوام کوجواب دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مدین میں132-KVگرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراہلیان مدین اورپارٹی کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم انشاء اللہ عیدالفطرکے بعدوزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کرنیوالے سن لیں کہ 2018کے بعد انشاء اللہ عوام کی طاقت اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے نوازشریف ہی پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب احتساب کی بات کرتے ہیں پہلے اپنے والدبزرگوارکوپاکستان تولے آئیں،اپوزیشن واویلاکرتے رہےPML-Nکی پاکستان میں ترقی کی گاڑی چلاتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ دوہرے معیارکاکیپٹن الیکشن کمیشن کے فیصلوں پراعتراض کرتے ہیں توپھرانصاف کے حصول کیلئے رابطہ کیوں کرتے ہیں۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے سات سال سے منقطع بحرین سے کالام تک بجلی لائن بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ سوات اورشانگلہ کوخان خوڑاوردرال خوڑسے بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوڈشیڈنگ مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کے ساتھ جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنایاجارہاہے دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح صرف تختی لگاکرسبزباغ دکھانامقصدنہیں حقیقی خدمت اورفلاح وبہودہمارے سیاست کامحورہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے ملاکنڈڈویژن کاموازنہ اگرآج سے15سال قبل ملاکنڈڈویژن سے کیاجائے توآج کاملاکنڈکہیں بہترہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کاانکاحق دہلیز پرپہنچانے کاعمل اسی طرح جاری رہیگا۔
Discussion about this post