بشام ( رپورٹ: عرفان اللہ خان ) رمضان المبارک میں افطار پارٹیاں ہر جگہ ہو تی ہیں مہنگے ہوٹلز سے لے کر تفریحی مقامات تک ہر کو ئی رمضا ن المبارک میں افطار پارٹیوں کا مزہ لیتا ہے لیکن ضلع کوہستان کی تحصیل پالس کے علا قہ بر پالس میں ایک منفرد اور یادگار طریقے سے افطار پارٹیاں انجوا ئے کی جا تی ہیں، یہاں کے رہائشی روائتی طریقے سے افطار ی کا اہتمام کر تے ہیں اور گاؤں کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کر تے ہیں ، اس افطاری کی خا ص اور منفرد بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ خا لص مکئی کی روٹی ، ساگ ، لسی ، دہی ، چٹنی اور چشمے کا ٹھنڈا پا نی افطار ی کے دستر خوان کی زینت بنا تے ہیں اور خوب انجوا ئے کر تے ہیں ، شدید گر می میں یہاں کا موسم اگر چہ نارمل ہو تا ہے لیکن رمضان کے مہینے میں ایسی منفرد افطاری کا مزہ ہی کچھ اور ہے، علا قے کے رہائشی محمود صا لح کا کہنا ہے کہ یہ بڑے عرصے سے ہمارے گاؤں کی روایات چلی رہی ہیں اور ہم رمضان کے مہینے میں با قاعدگی سے اس طرح کی افطار یوں کا اہتمام کر تے ہیں انکا کہنا تھا کہ اس افطاری کا ایک ہی جگہ یا ایک گھر میں اہتمام نہیں کیا جا تا بلکہ گاؤں کے ہر گھر سے ایک ہی قسم کا ساگ ، مکئی کی روٹی ، لسی ، دہی ہر بندہ افطاری سے پندرہ منٹ پہلے طے شدہ مقام تک لا تا ہے جہاں سب مل بیٹھ کر افطاری کر تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ساگ پا لک کا نہیں ہو تا بلکہ ہمارے مقامی کھیتوں میں اُگھنے والے خا ص قسم کا “سو کو ساگ “ہو تا ہے جو مئی کی روٹی کے ساتھ کھا یا جا تا ہے ۔ اس گاؤں کے محمد حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں مل بیٹھ کر ساد ہ خوراک کھا نے کا اپنا مزہ ہے اور یہاں کے لوگ صدیوں سے سادہ اور صاف خوراک کھا تے ہیں ہم افطاری میں استعمال نہیں کر تے جس کا فائدہ یہ ہے کہ اس علا قے کے لوگ تنو مند ہو تے ہیں اور بہت کم بیمار پڑتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ نہ تو سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں اور نہ ہی شر بت وغیرہ، بلکہ رمضان کے مہینے میں قدرتی چشموں کے ٹھنڈے پانی اور ٹھندی لسی کا استعمال کر تے ہیں ، غیر سرکاری بین الا اقوامی تنظیم وٹ ہنگر ہائف جو خوراک اور غذائی کمی کے شکار لوگوں کو مسائل پر کام کر تی ہے کہ کوہستان اور شانگلہ کے سابق کوارڈینٹر طارق روؤف محمد حسن کے اس دعوے کی نفی کر تا ہے اور کہتا ہے کہ وٹامن اور مرغن غذاؤں کے کم استعمال سے ان علا قوں کے بچے غذائی کمی اور بڑے خون کی کمی کا شکار رہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ مرغی کے انڈے کھانے کی بجا ئے انہیں بیج کر دیگر خوراکی اشیا ئے خریدتے ہیں حالا نکہ مرغی کے انڈے ان کیلئے کتنے فائدہ مند ہیں انہیں پتہ نہیں ، پا لس کوہستان کا سیاحتی علا قہ ہے جہاں بین الا اقوامی طور پر نا یاب پر ندہ ججیل بھی پا یا جا تا ہے اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کچھ عرصہ قبل اس علا قے کا دورہ کر تے ہو ئے وادی سوپٹ ویلی جو قدرتی حسن اور دلفریب مناظر کے ساتھ ساتھ دُنیا کے مہنگے ترین قیمتی پتھر پیرا ڈوٹ کیلئے مشہو رہے جو نیشنل پارک بنانے کا عندیا بھی دیا ہے ، افطاریوں کا مزہ اپنی جگہ مگر روائتی لسی، ساگ، دہی، اور مکئی کی روٹی کی افطاری کا پنا ہی مزہ ہے۔
Discussion about this post