پشاور(آن لائن زمونگ سوات )پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت 115 کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے کیاگیا جس میں ایک اشتہاری مجرم سمیت 115 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 14 افغان باشندے شامل ہیں۔33 افراد کو کرایہ داری کے کوائف جمع نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 52 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد میں سے 16 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، جب کہ 4 شارٹ مشین گن، 1 پستول، دو سو زیادہ کارتوس قبضے میں لئے گئے ہیں۔
Discussion about this post