ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں چائنہ پٹاخوں اور اسلحہ نما کھلونوں پر پابندی کے باوجودمٹہ سوات بازار میں کھلے عام فروخت جاری ہے۔گاؤں کے بچے رات ہوتے ہی ان نقصان دہ چیزوں پر کھیل کر ایک دوسرے کو ماردیتے ہیں۔مٹہ سمبٹ رحیم آباد مسجد کے امام قاری اختر علی کہتے ہیں کہ جب ہم نماز تراویح کے لئے کھڑے ہوتے ہیں توپٹاخوں کی آوازیں شروع ہوتی ہے اور ہماری توجہ نماز سے ہٹانے میں مصروف رہتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم باربار بچوں کی والدین کو ہدایت کی ہے لیکن بچے باز نہیں آتے۔مٹہ سوات کے عوام نے ان مضر اشیاء پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Discussion about this post