مٹہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات تحصیل مٹہ کے نو احی گا ؤں بید رہ کے مقام پر سوزکی اور مو ٹر سا ئیکل آپس میں ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار عبد اللہ ولد با چا خا ن حا ل بیدرہ امیر خا ن ولد رحم باچاسکنہ توتکے شدید زخمی ہوکر مٹہ ہسپتال پہنچائے گئے۔ جبکہ ڈرائیور ارشاد علی ولد شا ہی روان سکنہ کوزپلواما نکوٹ بھی زخمی ہو ئے ۔زخمیوں کی حالت بہتر نہ ہو نے کے وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال سید وشریف منتقل کر دیاگیا۔اسی طرح ایک اور حادثے میں کالاکوٹ سکول کے نذدیک ڈائنا کے ٹکر سے مشتاق ولد سید اکبر اورمحمد اکبرولد شاکر اللہ سکنہ گومبت میرہ شدید زخمی ہوئے جن کو بھی مٹہ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔مٹہ پو لیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post