کبل ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ، کانجو ٹا ؤن شپ میں سیکور ٹی فورسز کی کا روائی ، اپنے آ پ کو ائی ایس آئی کا کر نل ظا ہر کر نے والاجعلساز گرفتار اور ان کے قبضے سے فحش سی ڈیز ، شراب اور دیگر غیر اخلا قی چیز یں برآمد،جعلساز کو کانجو پو لیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے مز ید تفیش شروع کر دی،تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز سوات تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ٹا ؤن شپ میں رہا ئش پذ یر ائر پورٹ با ؤ نڈ ری وال کے ٹھیکدار قا ضی علیم اللہ سا کن بنو ں حال کانجو ٹا ؤ ن شپ کے گھر پر سیکو رٹی فور سز نے چھا پہ لگا یا ، ملزم پر الزام ہے کہ وہ اپنے آپ کو پاک فوج کے شعبہ آئی ایس آئی کا کرنل ظاہر کرکے لوگوں کو بے وقوف بناتاتھا ،کانجو ٹاؤن شپ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر جعلساز قاضی علیم اللہ کے گھر سے بڑی مقدار میں شراب ، فحش سی ڈیز اور دیگر غیر اخلاقی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ ملزم مبینہ طورپر خواتین کے حوالے سے غیر اخلاقی معاملات میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ بعد ازاں ملزم کو کانجو پولیس کے حوالے کردیا گیا ، کانجو پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post