چترال (زمونگ سوات ڈاٹ کام )جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ چترال میں حالیہ اچانک سیلابی ریلے کے متاثرین کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جاءے گا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج اپنی چترالی عوام کے ساتھہ ہے اور سیلاب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب نے جو تباہی مچاءی ہے اس پر دلی افسوس ہے اور جو افراد جان بحق ہوءے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جی او سی نے غم زادہ افراد کے گھروں میں فوری طور پر راشن اور ادوایات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کی ہدایت کی ۔ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پاک آرمی کے بڑے درجے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گءی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج NDMAاور صوبا ئی حکومت کے ساتھہ ملکرامدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔ گمشدہ افراد کی تلاش کے عمل میں مزید تیزی لاءی جاری ہے ۔ جی او سی نے پاک فوج کی میڈیکل یونٹس کو ہدایات جاری کی کہ وہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کریں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوجی ٹیموں کی تشکیل کرکے روانہ کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سیلابی ریلے میں پاک فوج کا اپنا نقصان ہوا لیکن امدادی کارواءیوں کو بھرپور سرگرمی سے جاری رکھا گیا ہے ۔
Discussion about this post