بونیر( زمونگ سوات آن لائن نیوز) اور سوات میں چھوٹے عید پر بڑے پیمانے پر تحریب کاری کا منصوبہ ناکام۔فضل اللہ گروپ کے اہم کمانڈر نور محمدعرف عباس پولیس کاروائی میں گرفتار۔ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد۔اس حوالے سے ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی۔کہ چند دہشتگرد بونیر سوات اور شانگلہ کے سنگم پر گوگند جانو میں لوگوں میں خوف وحراس پھیلانے اور دہشتگردی کی کاروائی کرنے کیلئے بونیر میں داخل ہورہے ہیں۔جس پر ہم نے بھاری نفری کے ہمراہ اپریشن کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے مسلح دہشتگرد نور محمد عرف عباس سکنہ گیشیاڑ تیلی گرام ضلع سوات کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان ضلع سوات کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔جن کے دیگر ساتھی رات کے اندھیرے اور گھنے جنگل اور دشوار گزار پہاڑی کا فائیدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔مطلوبہ دہشتگرد کا تعلق فضل اللہ گروپ سے ہیں۔جو اہم کمانڈر تھا۔2007.08سے لیکر اب تک 19دہشتگردی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔مطلوبہ دہشتگرد مردان صوابی لوئیر دیر شانگلہ کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کا انکشاف بھی کیا۔جبکہ یہ ایک پیش امام، پولیس سپاہیوں اور دیگر ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ پولیس موبائیلوں پر حملوں کا انکشاف بھی کیا۔جبکہ گزشتہ دنوں ایلم پہاڑی میں تمبو گٹ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ آور ہونے فائیرنگ کرنے اور دو سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ملوث رہا۔مطلوبہ دہشتگرد سے تفتیش کے موقع پر ان کی نشاندہی پر ایلم میں چھپائے گئے آنے والے عید میں بڑے پیمانے پر سوات بونیر میں دہشتگردی کیلئے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد کیا گیا۔جن میں ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد میگزین لوڈ شدہ ،پاکٹ فون تین عدد خودکش جیکٹس، بارود سے بھرا ہوا کھوکر 16 عدد بیٹری سیلز ،بم بنانے کا پیٹینگ کیٹ ،الیکٹرک ڈیٹونیٹر ،الیکٹرک وائیرزدو میٹر،20کلوگرام بارود 22 عدد کارتوس 22بور 18عدد نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر ،2 بنڈل تھری ماکارڈ وائیر ،ہینڈ گرنیڈ ،تین ریمورٹ کنٹرول چارج 3 عدد خودکش جیکٹ کا فائیرن پین 100 گرام ہائی ایکسپلوزیو اور 120گرام ڈیٹونیٹرز کے بارود اور اس طرح دھماکوں میں کار آمد مختلف اشیاء اور بنانے کے وقت استعمال کیلئے کپڑے ناخن پالش ،سلوشن ٹیپ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔جن سے اور بھی مزید اہم انکشافات اور بر آمدگی کی توقع کی جاتی ہے۔ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ بونیر پولیس ہر قسم کے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔اور مطلوبہ دہشتگرد کی گرفتاری میں ہمارے تمام خوفیہ اداروں کی اہم کردار ہے۔اسی لئے تحریب کاری کے اس منصوبے کو ناکام بنانے میں ان کی کردار کو سراہا جاتا ہے۔
Discussion about this post