اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز): پاکستان کے اینکر پرسن احمد قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت عارضی وزیر اعظم لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد قریشی نے کہا کہ حکومتی جماعت میں واضح طور پر دو گروپ سامنے آ گئے ہیں۔ جن میں سے ایک گروپ وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ عارضی وزیر اعظم پارٹی ہی میں سے کسی معتبر شخصیت کو بنانا چاہتا ہے۔
جبکہ دوسری جانب دوسرے گروپ کی یہ کوشش ہے کہ کسی قانونی چارہ جوئی کے ذریعے کوئی حل نکال کر وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سونپ کر انہیں قائم مقام یا عارضی وزیر اعظم بنا دیا جائے۔ احمد قریشی نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر عارضی وزیر اعظم کی تیاریاں کر رہی ہے تاہم یہ تاثر غلط ہے کیونکہ عارضی وزیر اعظم کے لیے دباؤ حکومتی جماعت کے اپنے ہی لوگوں اور رہنماؤں کی جانب سے ڈالا جا رہا ہے۔ احمد قریشی نے بتایا کہ قانونی حلقوں میں بھی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا کسی ملک کا وزیر اعظم اتنے عرصے کے لیے ملک سے باہر رہ سکتا ہے یا نہیں۔ احمد قریشی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
https://youtu.be/p_9rePlAlio
Discussion about this post