مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)علاقہ گلکدہ نمبر 1کے عوام پینے کے پانی کی بوندھ بوند ھ کیلئے ترس رہے ہیں ، گزشتہ دس دنوں سے پانی کی عدم موجود گی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، علاقہ کے عوام سراپا احتجاج ، ٹی ایم او مینگورہ اور موجودہ حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاہلیان علاقہ گلکدہ نمبر 1 نے سوات پریس کلب کے سامنے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، موجودہ حکومت اور ٹی ایم او مینگورہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما جنید شہاب نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، پانی جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم نہ کرنا صوبائی حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر عید سے پہلے پہلے ہمارا یہ دریرہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم اہلیان گلکدہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور سخت سخت سے احتجاج کریں گے اگر اس دوران جو بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری خصوصاً ٹی ایم او مینگورہ اور سوات انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔
Discussion about this post