ADVERTISEMENT
پشاور (زمونگ سوات آن لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پشاور کے کاریگر نے خصوصی طور پر تیار کردہ پشاوری چپل کے پانچ جوڑے تحفہ میں دے دیئے۔نمک منڈی پشاورکے کاریگر نورالدین نے عمران خان کیلئے پانچ جوڑیکپتان چپل تیار کئے تھے جو انہو ں نے اسلام آباد میں عمران خان کو پیش کردیئے۔عمران خان نے چپل پہنے اورپسند کئے۔ نورالدین ہرسال پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کو کپتان پشاوری چپل کاتحفہ دیتے ہیں۔ ا س بار دیئے گئے چپل میں بکرے کی کھال سے بنی چپل بھی شامل ہے۔
Discussion about this post