سوات(زمونگ سوات ڈاٹکام)عید کی خوشیا ں غم میں تبدیل ،ہارون نماز فجر کے بعد بہن کے گھر عیدی لیکر جارہا تھا کہ اس وقت حادثے میں اللہ کو پیارہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ ہارون ولد امین سکنہ سنٹر جیل سیدو شریف صبح نماز فجر کے بعدموٹرسائیکل پر سیدو شریف شگئی سے مینگورہ اپنے بہن کے گھر عیدی لیکر جارہا تھا کہ اس دوران سیدو شریف تھانہ کے قریب مخالف سمت سے انے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر اللہ کو پیارہ ہوگیا ۔جب یہ خبر ان کے خاندان کے افراد کو ملی تو ان کی عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ۔ہارون کو ابائی گاوں سیدو شریف میں سپرد خاک کردیا گیاجہاں رقت امیز مناظر دیکھنے کو ملی۔
ہارون کے ایک رشتہ دار صدام حسین نےمیڈیا کو روتے ہوئے کہا کہ وہ عید منانے کو بیتاب تھا اور عید کے لیے کپڑے جوتے بھی خریدی تھی تو دوسرے جانب اس نے دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے مہوڈنڈ کا پلین بھی بنا یاتھا مگر ان کی قسمت ان کا ساتھ نہ دے سکا اور گھرمیں اس کے ماں ،بہنیں اور دیگر رشتہ جب ان کے عید کے لیے خریدی گئی کپڑے اور جوتے دیکھتے ہیں تو اس وقت قیامت کا سماء ہوتا ہے ۔
Discussion about this post