سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)عید الفطر کے موقع پر ٹیلی نار اور یوفون موبائیل سروس ناکارہ ،تھری جی بھی بند کردی گئی ،صارفین کو شدید مشکلات کا سامنہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں عید الفطر کے موقع پر ٹیلی نار اور یوفون سروس ناکارہ ہوگیا ،صارفین کئے گھنٹے نمبر ڈائیل کرتے رہے مگر سروس کی خرابی کی وجہ سے کوئی بھی نمبر کام نہیں کر رہا تھا جس پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے .
صارفین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عید کے موقع پر موبائیل کمپونیوں نے انکھیں دیکھانے شروع کردی ہے اور سروس کی خرابی کے ساتھ تھری جی سروس بھی جان بوج کر ناکارہ کردیا ہے جس کی وجہ سے صارفین ایک نئی مشکل سے دوچار ہو گئے ہیں.
دوسرے جانب موبائیل نیٹ ورک ذرائع نے کہا ہے کہ حکومتی ایک ادارے کے طرف سے ہدایت ملی تھی کہ عید کے چھٹیوں کے دوران تھری جی سروس بند کردیں جس کے باعث سروس کو بند کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ تھری جی سروس سوات میں عید کے چھٹیوں تک بند رہے ۔
Discussion about this post