اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے‘انہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ا نکی انسانیت کیلئے خدمات کااعتراف کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے۔ جنہوں نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔
عظیم انسان عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‘ اہم ترین شخصیات کی
کراچی (زمونگ سوات آن لائن نیوز)کراچی میں فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی نمازِ جنازہ کراچی کے...
Read more
Discussion about this post