ایبٹ آباد :(زمونگ سوات آن لائن نیوز) ایبٹ آباد کے پر فضاء مقام ناران میں چیئر لفٹ ٹوٹنے سے پانچ افراد دریا میں ڈوب گئے، جب کہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ایبٹ آباد پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بننے والے افراد کا تعلق فیصل آباد اورلاہور سے ہے، جو اتوار کی چھٹی گزارنے کے لئے ناران پہنچے تھے۔پولیس کے مطابق چیئر لفٹ ٹوٹنے سے پانچوں سیاح دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے تین افراد کو زندہ دریا سے نکال لیا گیا، تاہم دو افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے
ADVERTISEMENT
Discussion about this post