بحرین(زمونگ سوات ڈاٹ کام) عید کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں سے عید کے خوشیاں منانے بحرین اور اور کالام کے سیاحتی مقامات پر چار لاکھ کے لگ بگ مہمان آئے اور سوات کے حسین قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے، اسی دوران پاکستان آرمی اور پولیس کے جوانوں نے سیاحوں کی ہر قسم مدد کی اور بعض جگہوں پر سکورٹی کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے روانی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اہلیان بحرین اس بات پر بہت خوش ہیں اور پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ عید کے پانچ دنوں میں علاقے میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقع سامنے نہیں آیا۔ علاقے مشران کا کہنا ہیں کے عید کے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سیاحوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے جوکہ علاقے میں پایہ دار امن کا ثبوت ہے۔علاقے مشران کا مزید کہنا تھا کے قانون نافذ کرنے والے ادروں اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہی علاقے میں آمن کی نشانی ہے۔یاد رہے کہ سرکاری رپورٹ کے مطابق اس سال گزشتہ سالوں سے ذیادہ سیاح سوات آئے اور پر فضاء مقامات کی سیر کی۔
دوسری جانب عید کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں سے عید کے خوشیاں منانے بحرین اور اور کالام کے سیاحتی مقامات پر چار لاکھ کے لگ بگ مہمان آئے اور سوات کے حسین قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے، اسی دوران علاقے کے عوام نے پاکستان آرمی اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ تعاون کرکے پُرآمن شہری ہونے کا ثبوت دیدیا اور سیاحوں کی ہر قسم مدد کی، بعض جگہوں پر ٹریفک کے روانی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈی۔ایس ۔پی مدین کا کہنا ہے کے وہ اس بات پر بہت خوش ہے اور علاقے مشران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ عید کے پانچ دنوں میں علاقے میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقع سامنے نہیں آیا۔ انہوں کا کہنا ہیں کے عید کے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سیاحوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے جوکہ علاقے میں پایہ دار امن کا ثبوت ہے۔
Discussion about this post