سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) عید الفطر کے ساتویں دن بھی سیاحوں کی بڑی تعدادآمد کا سلسلہ جاری رہا۔اس سال سیاحوں نے جاروگو آبشار اور گبین جبہ کی خوبصورت نظارے دیکھیں اور ان سے خوب محظوظ ہوئے۔ٹیلی نار کی سگنلز اور تھری جی بند رہی۔تحصیل مٹہ میں انتظامیہ کے چھٹیوں سے فروٹ فروشوں اور سبزی فروشوں نے سیاحوں کو اپنے من مانی ریٹس سے خوب لوٹ لئے۔اسی طرح ملاکنڈ ڈویژن میں چائنہ پٹاخوں او رپستول پر پابندی تھی مگر یہاں کھلے عام فروخت ہوئے۔ٹیلر ماسٹروں نے 700روپے تک فی جوڑہ وصول کرلیا۔ضلع سوات میں ڈبل سواری پر پابندی تھی لیکن موٹر سائیکلوں پر چارچار افراد سوار نظر آئے۔ضلع سوات کی سیر کرنے کیلئے آنے والے سیاحوں نے کولڈرنکس پینے کے بعد خالی بوتلیں دریائے سوات میں پھینک دئے۔جس کے باعث دریائے سوات کے پانی میں پلاسٹک کے بوتلیں ہی بوتلیں نظر آئے۔مٹہ سوات کے مقامی لوگوں نے دریائے سوات میں خالی بوتلیں پھینکنے پر پابندی اور جرمانہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Discussion about this post