ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مٹہ سوات کورے گراؤنڈ پر رمضان المبارک میں نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔جس میں32ٹیموں نے حصہ لیا۔29رمضان المبارک کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پختون خریڑئی اور کورے الیون کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں مہمان خصوصی قاسم خان آف آشاڑے تھے۔پختون فٹ بال کلب نے فلنٹی میں کورے کو بدترین شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔میچ میں ایوب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے اور کمیٹی کیلئے20ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔
Discussion about this post