سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) نوبل انعام یافتہ اور بچیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ملالہ یوسفزئی 19سال کی ہوگئی ، آج وہ اپنی انیسویں سالگرہ برطانیہ میں اہل خانہ کے ساتھ منارہی ہے ، ملالہ یوسفزئی 12جولائی 1997ء کو شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ضیاء الدین یوسفزئی کے گھر مینگورہ میں پیدا ہوئی ، ملالہ یوسفزئی نے ابتدا ئی تعلیم اپنے والد کے نجی سکول سے حاصل کی ، سوات میں شورش کے دوران ملالہ یوسفزئی نے بچیوں کے حقوق کو سکول سے جانے سے روکھنے اور اسکولوں کو جلانے کیخلاف آواز اٹھائی ، اس کے بعد بین الاقوامی ویب سائٹ کے لئے گل مکئی کے نام سے ڈائیری لکھنا شروع کی ، ملالہ یوسفزئی پر 19اکتوبر 2012ء کو اس وقت شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جب وہ اپنی ساتھی طالبات کے ہمراہ سکول وین میں سکول سے گھر جارہی تھی جس میں ملالہ یوسفزئی کائنات اور شازیہ زخمی ہوئی تھی جس کے بعد ملالہ یوسفزئی کو علاج کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل کیا گیا ، صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی پر دنیا بھر میں انعامات کی بارش کی گئی ، ملالہ یوسفزئی کے نام سے ملالہ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے وہ پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جارہا ہے ۔
عمران خان کی تیسری شادی کی وڈیو منظر عام پر‘ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کا عندیہ ملنے کے بعد...
Read more
Discussion about this post