ADVERTISEMENT
کالام ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کی وادی کالام میں خاتون سمیت 2افراد کو غیرت کے نام پر دیائے سوات میں پھینک دیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق وادی کالام میں اکیس سالہ محمد کبیر اور خاتو ن مسماۃ ( ر) کو مبینہ طور پر قتل کرکے ان کی لاشوں کو دریائے سوات میں پھینک دیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ ہے اورمقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور دونوں آپس میں رشتہ دار بھی تھے ، کالام پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائر ی شروع کردی ہے ، جبکہ لاشوں کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔
Discussion about this post