سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گراسی گراؤنڈ مینگو رہ میں آٹھ روزہ فہم قرآن وسنت جاری ، روزانہ بڑی تعداد میں مرد وخواتین کی کلاس میں شرکت ،خواتین کے لئے الگ باپردہ پنڈال کا اہتمام، کلاس ممتازعالم دین مولانا محمد اسماعیل پڑھارہے ہیں ،کلا س کی تیسری روز’’ زرق حلال و حرام‘‘ کی موضوع پر درس دیتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ ہمیں حلال ،حرام میں تمیز کرنے کے لئے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنی ہوگی،اللہ اور رسول نے ہمیں واضح طور پر حلال، حرام کی نشاندہی کی ہے انہوں نے کہاکہ جادو ٹوٹکوں سے خود کو دوررکھناچاہئے ، عامل اور جاود گروں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررکھا ہے ان باتوں پر عمل کرنا اور کے پاس جانا بھی کفر ہے ، جادو ٹوٹکوں سے خود کوبچانے اور اپنی گھروں کو پاک ، صاف رکھنے کے لئے گھروں میں ہر وقت قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہئے ،آج کلاس میں ’’سود‘‘ کی موضوع پر درس ہوگا، امیرجماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے مرد و خواتین سے کلاس میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل ہے ۔
Discussion about this post