ڈگر(زمونگ سوات ڈاٹ کام)عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بونیر کے سینکڑوں طلباء کالجز میں داخلوں سے محروم ،بنک میں زیادہ رش کی وجہ سے طلباء رقم جمع نہ کراسکے ،کالج انتظامیہ مزید وقت دے تاکہ طلباء اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکے ۔اے این پی کے ضلعی رہنماء انور شیر خان نے صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ میٹرک کارزلٹ ماہ رمضان میں نکلنے اور پھر رمضان اور بعد میں عید کی سات دن چھٹیوں کی وجہ سے بونیر کے سینکڑوں طلباء بر وقت کالجز میں اپنے داخلے نہ کرواسکے جس کی وجہ سے سینکڑوں طلباء داخلوں سے مخروم ہوگئے ہیں ۔پیر کے روز جب بنک کھل گئے تو رش زیادہ ہونے کی وجہ سے طلباء لائنوں میں کھڑے اپنی بھاری کا انتظار کرتے رہے کہ بنک کا وقت ختم ہوگیا ،صوبائی حکوت اور ہائیر ایجوکیشن بونیر کے کالجز کو تمام طلباء کو داخلے دینے اور مزید وقت دے ،ورنہ وہ ان طلباء کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
Discussion about this post