کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام)عید کی چھٹیاں اور خوشیاں، ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا وادی کالام آمد، سیاحتی علاقوں کی رونقیں دوبالا، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی سخت انتظامات ،سیاح سیاحتی مقامات، شاہی بانڈہ، وادی مٹلتان ، گلیشیئر ، دورگاہ چشمہ ، پلوگاہ ویلی ، ابشار، چشمہ شفا، مہوڈنڈجھیل ، کنڈیل شائے جھیل، اتروڈ گبرال سمیت دیگر علاقوں کی خوبصورت مناظر اور یخ بستہ ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہیں ، آمد کا سلسلہ مزید جاری، دوسری جانب بحرین سے اوپر سٹرک کی خستہ حالی، زیادہ رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے تین گھنٹوں کی مسافت 9سے10گھنٹوں میں طے کر نا پڑا جس کی وجہ سے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، کالام سے مہوڈنڈجھیل جانے والے سیاح گلیشیئراور ابشار کی مقام پر روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہوئے، سول انتظامیہ کی طرف سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ، اشیائے خوردونوش ،گاڑیوں کرایوں اور ہوٹلوں میں کمروں کی ڈبل دام وصول کئے گئے، سیاحوں کا وادی کالام کی سیاحتی مقامات کی رونقیں مزید بڑھانے کے لئے بحرین تا کالام اور مہوڈنڈ روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ ۔
Discussion about this post