نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
پشاور ( زمونگ سوات آن لائن نیوز )وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے علاقائی ہیڈآفس حیات آبادمیں اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرجنرل منیجرSNGPLخیبرپختونخواارباب ثاقب سمیت تمام ضلعوں کے انچارج موجودتھے۔جی ایم ارباب ثاقب نے خیبرپختونخوامیں سوئی گیس کے منصوبوں اورکامیابیوں کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر کومفصل بریفنگ دی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ سوئی گیس حکام آئندہ سردی سے قبل کم پریشرکامسئلہ ترجحی بنیادوں پرحل کریں اورجاری ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔بعدازاجلاس ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنے والے 700افرادکیخلاف FIAکی تعاون سے FIRدرج کردی گئیں جن سے تقریباً6 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے جبکہ جی ایم ارباب ثاقب اورانکی ٹیم کی بہترین اقدامات کی بدولت لاسز(نقصانات)مزید5 فیصدکم ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امسال 30ہزارصارفین کوسوئی گیس کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ سال تعداد30ہزار سے بڑھاکر50ہزارتک کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پربات کروں گا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں سوئی گیس کے کم پریشر کامسئلہ حل کرنے اورسوئی گیس کے استعدادکو بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے2.5بلین روپے کافنڈزمنظورکیاہے ،ملاکنڈڈویژن میں سوئی گیس پائپ8ایچ سے بڑھاکر12انچ کی جارہی ہے جس سے کم پریشرکامسئلہ مستقبل بنیادوں پرختم ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پشاورمیں کم پریشر کامسئلہ حل کرنے کیلئے اسی مہینے پشاورمیںیونیورسٹی روڈپرمین پائپ12انچ سے بڑھاکر16انچ کرنے کاافتتاح کرینگے جبکہ نوشہرہ میں کم پریشرکے 4 منصوبے اختتامی مراحل میں ہے۔آخرمیں انجینئرامیرمقام نے جنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ارباب ثاقب نے نہ صرف سرکاری خزانے کومنافع پہنچایابلکہ سوئی گیس صارفین کوگیس کی فراہمی اورکم پریشرکے مسئلے کومستقبل بنیادوں پرحل کرنے کیلئے بھی توانائی صرف کررہے ہیں تاہم غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کا تدارک،نادہندگان سے وصولی اورلاسزکم کرنیکا سہراارباب ثاقب اورانکی پوری ٹیم کے سرہے۔بعدازاں انجینئرامیرمقام حیات آبادایدھی سنٹرگئے اورعبدالستارایدھی کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے پاکستان ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہوگیاہے انکی خدمات نے پاکستان کی تاریخ پرانمٹ نقوش چھوڑگئی ہیں۔وہ مسیحا پاکستانیوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیگا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post