سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں گزشتہ رات ہونے والے بارش کے دوران مینگورہ کی یونین کونسل ملوک آباد میں برساتی نالے میں طغیانی سے شیر ین ولد صدر اور گل یار ولد شاہ یار ، ظفر علی خانجی ، خورشید ولد باروز خان کے مکانات اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دوران ایک بیوہ خاتون مسماۃ رواسیہ بی بی بھی زخمی ہوگئی ، تحصیل کونسلر یوسف علی خان نے دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا جس کے بعد ٹیم اے اہلکاروں نے پہنچ کر راستوں اور نالوں سے ملبا ہٹا دیا ، تصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں الطاف حسین ولد میاں عابد جان کا مکان بھی برساتی نالے میں بہنے سے تمام سامان بھی بہہ گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دریائے سوات میں طغیانی آنے سے مینگورہ بائی پاس کے قریب حافاطٹی پشتے نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کا ایک حصہ بھی بہہ گیا ہے ، مزید خطرات لاحق ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، علاوہ ازیں نکاسی آب کے ناقص انتظام کی وجہ سے شاہدرہ چوک ، رحیم آباد اور سہراب خان چوک سمیت دیگر علاقوں میں پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، بعد ازاں ٹی ایم اے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے ملبا ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا ۔
Discussion about this post