سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) اختر حیات خان گنڈا پور کو ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان کا تبادلہ کراچی کردیا گیا ، اختر حیہات خان اس سے قبل بھی اگست 2011سے اپریل 2013تک سوات میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ، انہوں نے کھٹن اور سخت حالات میں پولیس کا مورال بلندکئے رکھا ، اس سے قبل وہ ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن بھی رہے جبکہ چند ماہ قبل ان کا تبادلہ ڈی آئی جی کوہاٹ کے طور پر کیا گیا تھا ، اب دوبارہ انہیں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ، آج جمعرات کے روز باقاعدہ چارج سنبھالیں گے ، دوسری جانب ڈی آئی جی آزاد خان کا تبادلہ واپس کراچی کردیا گیا ہے ، ڈی آئی جی آزاد خان نے بھی ملاکنڈ ڈویژن میں بہترین خدمات انجام دی ہیں اور سوات کے عوام انہیں ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post