سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے ڈاگے میں ٹرک نے 6سالہ بچی کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈاگے میں سڑک عبور کرنے والی چھ سالہ بچی ملائکہ دختر عثمان علی کو ٹرک نمبر پشاور 2059نے ٹکر مار کر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، تاہم کبل پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ، ایک اور واقعہ سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بجری سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ میں گیمن پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی میں بجری لاد کر چڑھائی پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور حسین علی ولد عبداللہ ٹرالی تلے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے ورثا کے حوالے کردی گئی ، تیسرا واقعہ سوات کے علاقے بحرین میں پیش آیا جہاں تصویر کشی کرنیو الا نوجوان دریائے سوات میں پاوں پھسلنے سے ڈوب گیا لاشوں کی تلاش جاری ہے ، پولیس کے مطابق نثار احمد ولد افضل خان سکنہ امانکوٹ سیرو تفریح کے لئے بحرین گیا تھا جہاں پر دریائے سوات کے کنارے تصویر کشی کے دوران پاؤں پھسلنے سے دریائے سوات میں ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے آخری اطلاعات ملنے تک لاش نہیں مل سکی تھی چوتھا وااقعہ سوات کے علاقے ٹیٹا بٹ میں پیش آیا جہاں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی سے باروچی خانہ اور سامان جل کر راکھ ہوگیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس کے مطابق آگ بحر کرم ولد فرید خان کے گھر کے باورچی خانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گلی جس سے عمارت اور موجود سامان جل گیا تہام کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ۔
Discussion about this post