اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئرسیاستدان نے بڑا انکشاف کر دیا۔ سینئر سیاستدان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے صحافیوں کو حکومت کی طرف سے پیسے آتے ہیں ، اس طرح کی زرد صحافت پر لعنت بھیجتا ہوں۔ بڑے بڑے صحافی حکومت کے سامنے بھیگی بلی بن کر بیٹھ جاتے ہیں۔ عمران خان کی ذاتی زندگی کیخلاف جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ مریم نواز کے میڈیا سیل کی سرپرستی میں اس طرح کی ذلالت اور خجالت کی جا رہی ہے۔،
سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے جو ذلالت شروع کی ہوئی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ شہباز شریف پر کل کا دن بہت بھاری رہے گا۔ مجھے تین ماہ سے پتہ ہے کہ شہباز شریف نے ایک مشہور ٹی وی اینکر سے خفیہ شادی کی ہوئی ہے۔ ہمیں بھی سیاستدانوں کی ذاتی باتیں معلوم ہوتی ہیں لیکن ہم لوگ ان باتوں کو اچھالتے نہیں کیونکہ یہ اخلاقی طور پر درست نہیں لیکن (ن) لیگ ہمیشہ کیچڑ اچھالنے کی سیاست کرتی ہے۔
Discussion about this post