سوات(زمونگ سوات ڈآٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ ایک لاکھ گاڑیوں کے بارے میں تفصیلات ایف بی ار نے طلب کر لی ہے ، جبکہ اگلے مہینے سے ممکنہ طور پر ملاکنڈ ڈویژن اور کوہستان میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دفاتر عارضی بنیادوں پر کرایوں پر حاصل گئے ہیں ، بٹ خیلہ میں پہلے ہی کسٹم کا دفتر قائم ہے ، زرائع نے بتایا ہے کہ ملاکنڈ کے تمام اضلاع کے تھانوں میں رجسٹر ڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے یہ گاڑیاں کس ماڈل کی ہے ، اور کن کے نام پر رجسٹرڈ ہے ، ملاکنڈ ڈیژن کے مختلف تھانوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ،
زرائع نے بتا یا ہے کہ گاڑیوں کی تفصیلا ت حاصل کرنے کے بعد ان پر ممکنہ طورپر ٹیکس لگاکر انہیں ریگولر کرلیا جائے گا ، ملاکڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کر دیا گیا ہے اور وفاق کی جانب سے انہیں واپس کرنے کی معذرت کے بعد وفاق اور صوبے میں اختلافات بھی پیدا ہوچکے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن اور کوہستان فیکٹریوں ، دکانوں اور ہوٹلز سمیت دیگر مقامات پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے سروے کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے ، سب سے زیادہ ٹیکس مدین ، بحرین اور کالام کے ہوٹلوں پر لگایا جائے گا ، دوسرے مرحلے میں سوات ، لوئر دیر ، اپر دیر کے ہوٹلوں پر لگائے جائینگے ، چترال میں بھی تین ٹیکسز لگائیں جائینگے.
Discussion about this post