سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے سخرہ میں ذبح ہونے والی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ، خاتون کو اس کے آشنا نے طلائی زیورات ہتھیانے کی خاطر قتل کیا ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ، ڈی ایس پی سر کل مٹہ حسین باچا اور ایس ایچ او کالا کوٹ سہیل خان نے بتا یا کہ تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں ذبح ہونے والی شادی شدہ خاتون مسماۃ طاہر ذوجہ عمر ذادہ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم جمع اللہ ولد ہمیش گل سکنہ آزاد بانڈہ کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے آلہ چھری ، خون آلود کپڑے اور مقتولہ کا موبائل سیٹ بھی برآمد کر لیا ، تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مقتولہ کو گلے میں پہنا ہار ہتھیانے کے لئے قتل کیا ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردیا ۔
Discussion about this post