سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق علاقہ خوازہ خیلہ میں مو ٹر کار نے چھ سالہ بچی مسماۃ حنا دختر حبیب الرحمن کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ مو قع پر ہی جاں بحق ہوگی ، پولیس نے ڈرائیور عمر رحمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ، اسی طرح مدین کے علاقے قندیل میں ایک فلٹر گاڑی نے بارہ سالہ بچی زارادختر شاہ حسین سکنہ بٹ خیلہ کو ٹکر مار کر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ مو قع پر ہی دم توڑ گئی ک، پولیس نے ڈرائیور اشرف ولد خطاب سکنہ فتح پور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، اس کے علاقہ کانجو چوک میں ایک سرکاری گاڑی نے کار اور پک اپ کو ٹکر مار دی جسے کے نتیجے میں پانچ افراد مسماۃ ساجدہ زوجہ شاکر اللہ ، یوسف خان ، اور ثناء اللہ پسران زور محمد خان ، مسماۃ بخت سواز وجہ یوسف خان اور مسماۃ نصیحت زوجہ باچا میر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کرد یا گیا ۔
Discussion about this post