سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) خیبر پختونخواہ کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں مواصلات وتعمیرات کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ صوبے میں پرانے شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے ساتھ نئی سڑکوں کا جال بچھانے کا عزم کررکھا ہے۔کیونکہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے مواصلاتی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضوع کوزہ درشخیلہ اور کس درشخیلہ مٹہ سوات میں2کروڑ روپے کی لاگت سے2کلومیٹر سڑکوں کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ سڑکیں علاقہ کے عوام کے دیرینہ مطالبات تھے۔جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدجہد کا مقصد غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی دور حکومت دوردراز علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور محروم طبقوں کی مسائل حل کرنے اور معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ معیار اور مقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے محکموں کے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی اہلکاریا ٹھیکدار کو ترقیاتی منصوبوں میں غفلت یا کوتاہی کا مرتکب پایا گیا۔تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔کیونکہ قدرتی وسائل قوم کی امانت ہے۔ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبوں پر خرچ کریں گے۔انہوں نے علاقے کی عوام پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کے جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر کھڑی نظر رکھیں اور جہاں بھی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال ہورہی ہے تو بروقت صوبائی حکومت کو اطلاع دیں تاکہ ان کا بروقت آزالہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کے مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیار اور مقدار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔صوبائی وزیر نے تختی کے نقاب کشائی کرکے تعمیر شدہ سڑکوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post