مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈاخترحیات خان نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن میں امن کوبرقراررکھنے کیلئے تمام تر وسائل اورسہولیات بروئے کار لائیں گے ،پولیس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ،معاشرہ کو پرامن اورجرائم سے پاک رکھنے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں،وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے نمائندہ وفدجس کی قیادت چیف آرگنائزرغلام فاروق کررہے تھے سے خصوصی گفتگو کررہے تھے،وفدمیں چیئرمین سوات پریس کلب شہزادعالم،سابق چیئرمین رشید اقبال،سابق جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان،جنرل سیکرٹری خورشیدعمران،فنانس سیکرٹری ناصرعالم ،فضل حیات چمن،پرویز عالم پاپا ،فضل خالق خان اوردیگر شامل تھے،آرپی اواخترحیان خان نے مزید کہاکہ سوات ایک پر امن علاقہ اوریہاں کے لوگ محبت بانٹنے والے ہیں جنہوں نے امن کے قیام کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں جو روز روشن کی طرح نمایاں ہیں،انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام،سیکورٹی فورسزاورپولیس کی قربانیاں بھی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ دوبارہ چارج سنبھالنے پر ٹریفک نظام میں بہتری لانے سمیت ملاکنڈڈویژن سے جرائم کا خاتمہ اورامن کو برقراررکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش اوراقدامات کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کی پولیس ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے یہاں کی پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمارے دروازے کھلے رہیں گے،اس موقع پرچیئرمین شہزادعالم نے ڈی آئی جی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور سوات پریس کلب کی طرف سے ہرقسم تعاؤن کا یقین دلایا۔
Discussion about this post