مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر غلام فاروق منعقدہوا جس میں چیئرمین شہزادعالم،صدرسوات یونین آف جرنلسٹس شیرین زادہ،رشید اقبال،فضل رحیم خان،خورشید عمران اورناصرعالم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں اس امرپر شدید غم وغصے کا اظہار کیاگیا کہ کچھ عناصر سوات پریس کلب کے نام پر متوازی تنظیم بناکر سوات پریس کلب کا نام صرف اورصرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں،شرکاء نے کہاکہ 1989سے سوات کا رجسٹرڈپریس کلب مکان باغ میں موجود ہے جس کی اپنی بلڈنگ ہے جو سوات کے حقیقی صحافیوں کا گھر ہے ،شرکاء نے کہاکہ سوات پریس کلب صحافیوں کی فلاح وبہبودکیلئے کام کررہاہے لہٰذہ ہم سوات پریس کلب کا نام کسی کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے،شرکاء نے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افراد سوات مارکیٹ میں دکان سے سوات پریس کلب کا نام ہٹائیں بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ،آخر میں اجلاس کے شرکاء نے انتظامیہ،پاک فوج اوردیگر حکام سے بھی اس سلسلے میں کرداراداکرنے کی اپیل کی۔
Discussion about this post