ADVERTISEMENT
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )بحرین پولیس نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا ،بارودی مواد،بیٹریاں اوربم بنانے کا سامان برآمد ،ڈی آئی جی ملاکنڈریجن اخترحیات خان کے مطابق بحر ین میں مقامی پولیس نے ایک اطلاع پر علاقہ مانکیال کے پہاڑوں میں ایک غار سے بھاری مقدارمیں باروداوربم بنانے کا سامان برآمد کرکے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ،برآمد ہونے والے سامان میں پانچ کلوگرام بارود،پریشرککر،بیٹریاں اوردیگرسامان شامل ہے،واضح رہے کہ ڈی آئی جی اختر حیات خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
Discussion about this post