مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ،گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے زیر اہتمام ضلعی صدر شمشیر علی خان کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شمشیر علی خان ،پرنس فضل رحمن ،ریاض احمد ایڈوکیٹ ،خورشید خان ،بخت شیر روان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی روز اول سے کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق کی بات کی ہے اور ہمیشہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اور انکے خلاف اواز اٹھائی ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے فوری طور پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر مرحوم عبدالستار ایدھی کی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،انہوں نے مینگورہ شہر میں ہونے والے ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کے ممبران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ پی ٹی ائی ،قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کی ملی بھگت سے نافذ ہوا ہے جبکہ انجینئر امیر مقام اسکا کرتا دھرتا ہے جسکے خلاف پی پی پی بھر پور جہدوجہد کریگی ۔
Discussion about this post